پاکستان میں شوبز کے شعبہ میں بہت ٹیلنٹ ہے،ندیم بیگ

پاکستان میں شوبز کے شعبہ میں بہت ٹیلنٹ ہے،ندیم بیگ
 پاکستان میں شوبز کے شعبہ میں بہت ٹیلنٹ ہے،ندیم بیگ

  


لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان میں شوبز کے شعبہ میں بہت ٹیلنٹ ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کو منظر عام پر لایا جائے اس کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کو تیار ہوں ان خیالات کااظہار ڈائریکٹر ندیم بیگ نے کیا انہوں نے کہا کہ اب تک بے شمار ویڈیوز بناچکا ہوں جو مختلف چینلز پر آن ائیر گئیں اور ان کو بہت پزیرائی ملی جس کی بہت خوشی ہے اس کے علاوہ بے شمار نوجوان ماڈلز کو بھی متعارف کرواچکا ہوں جو اس وقت اس شعبہ میں اپنا نام کمارہے ہیں ندیم بیگ نے کہاکہ اس وقت بھی بے شمار پراجیکٹس پر کام کررہا ہوں اور امید ہے کہ ماضی کی طر ح میرے اس کام کو بھی بہت پسند کیا جائے گا میں نے ہمیشہ محنت سے کام کیا ہے میرٹ پر یقین رکھتا ہوں ۔

مزید : کلچر


loading...