یار محمد شمسی کی دعوت پر ہنس راج ہنس فرینکفرٹ جائیں گے
لاہور(فلم رپورٹر)جرمنی میں مقیم پاکستانی نژاد پروڈیوسر اور پروموٹر یار محمد شمسی کی دعوت پر نامور بھارتی صوفی گائیک ہنس راج ہنس فرینکفرٹ جائیں گے۔گزشتہ روز فون پر ”پاکستان‘]سے گفتگو کرتے ہوئے یار محمد شمسی نے کہا کہ میں ایک میوزیکل شو آرگنائز کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں اس سلسلے میں کاغذی کاروائی کا آغاز کردیا ہے جس کے بعد ہنس راج ہنس اور دیگر فنکاروںسے شو میں پرفارم کرنے کے لئے باقاعدہ رابطہ کیا جائے گا۔ابھی اس شو کی تاریخ کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں یار محمد شمسی نے بتایا کہ جرمنی میںہنس راج ہنس کے بہت زیادہ پرستار موجود ہیں ۔بھارتی صوفی گائیک ایک بہت اچھے انسان ہیں میں اپنے نیٹ چینل کے لئے اُن کا ایک مکمل انٹرویو کرچکا ہوں۔وہ ایک اچھے فنکار ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین انسان ہیں۔ہنس راج ہنس جیسی شہرت بہت کم فنکاروں کو نصیب ہوتی ہے۔