اداکارہ ایسلی انجلینا جولی کی جوانی کا کردار ادا کرینگی

اداکارہ ایسلی انجلینا جولی کی جوانی کا کردار ادا کرینگی

لاس اینجلس(نیٹ نیوز) اداکارہ ایسلی ہالی ووڈ ”میل فینسٹ“ میں اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔ فلم کی عکسبندی رواں ماہ شروع کردی گئی- فلم میں اداکارہ ایسلی اداکارہ انجلینا جولی کی جوانی کا کردار ادا کریں گی۔ فلم کی کہانی ”سلیپنگ بیوٹی“ سے ماخوذ ہے۔ فلم میں ایسلی شہزادی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ میل فیسنٹ کی ہدایات رابرٹ سٹارم برگ دے رہے ہیں جبکہ فلم کا سکرپٹ لنڈا وولورٹن نے لکھا ہے۔ والٹ ڈزنی پکچرز کے بینر تلے بننے والی یہ فلم 14مارچ 2014ءکو امریکہ میں سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

مزید : کلچر


loading...