عمران ہاشمی آئٹم سونگ بھی کرنے کو تیار

عمران ہاشمی آئٹم سونگ بھی کرنے کو تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (آئی این پی) عمران ہاشمی بالی وڈ انڈسٹری کے ایسے اداکار ہیں جن کا نام ہی فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔شاید اسی لئے عمران نے سوچا ہے کہ اب وہ فلموں کی ہی نہیں آئٹم سونگز کی کامیابی کی ضمانت بھی بنیں گے۔ جی ہاں حال ہی میں بالی وڈ کے اس ہیرو نے اعلان کیا ہے کہ اب سے وہ بھی آئٹم سونگز کا حصہ بننے کو تیار ہیں تاہم ان کی صرف ایک شرط ہے وہ یہ کہ سونگ ہونا چاہیے ذرا ہٹ کے۔ عمران کے مطابق بالی ووڈ میں آئٹم سونگز ایک خاص انداز سے پیش کئے جاتے ہیں اور یہ سٹائل خاصا پرانا ہوگیا ہے،ان کی خواہش ہے کہ ان کا کام انفرادیت سے بھرپور ہو۔

مزید :

کلچر -