وینا کی پہلی انڈین فلم ”دال میں کچھ کالا ہے“ ریلیز

وینا کی پہلی انڈین فلم ”دال میں کچھ کالا ہے“ ریلیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(نیٹ نیوز) ملکہ تنازعات پاکستانی اداکارہ وینا ملک کی بھارت میں پہلی فلم دال میں کچھ کالا ہے ریلیز ہوگئی جبکہ وہ بھارت کی نچلے درجے کی بننے والی فلموں میں آج کل بے حد مصروف ہیں اس سے پہلے وینا کا فلم گلی گلی چور ہے کا آئٹم گانا بھی خبروں کی زینت بنا رہا ہے۔ فلم دال میں کچھ کالا ہے کے ہدایتکار آنند بلراج ہیں جس میں وینا ملک کے علاوہ جیکی شروف شکتی کپور اور راجہ چوہدری سمیت متعدد اداکار شامل ہیں۔ فلم میں وینا ملک کا ڈبل کردار دکھایا گیا ہے ایسی لڑکی ہے جو فلمی دنیا میں قدم رکھنے کی خواہش مند ہے اور امیر آدمی سے اس کی دولت دھوکے سے چھیننا چاہتی ہے۔

مزید :

کلچر -