صنم ماروی اور رانی تاج 4جولائی کو پرفارم کرینگی
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کی معروف گلوکارہ صنم ماروی اور رانی تاج 4جولائی کو مقامی ہال میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔اس میوزیکل شو میں گونگا ڈھولیا اور مٹھو سائیں کی خصوصی پرفارمنس ہوگی۔اس شو کے سلسلے میں آرگنائزرز نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔شو کے تمام پاسز تقسیم کئے جاچکے ہیں ۔