محنت سے نمایاں مقام حاصل کرنا چاہتا ہوں،قیصر
لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستان کے ابھرتے ہوئے ماڈل و اداکار قیصر نے کہا ہے کہ میں اس وقت شوبز میں مختلف پراجیکٹس میں اداکاری کرنے میں مصروف ہوں میری خواہش ہے کہ میں محنت سے ایسا مقام حاصل کروں جس کو عوام مدتوں یاد رکھیں انہوں نے کہا کہ مجھے اداکاری کا بچپن سے شوق ہے پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کرنے کا ارادہ ہے لیکن اس کےلئے مجھے کسی ایسے کردار کی تلاش ہے جو بہت مضبوط ہوں قیصر نے کہا کہ پاکستا ن میں بہت ٹیلنٹ ہے ۔