بپاشا باسو ڈراﺅنی فلم آتما میں جلوہ گر ہونگی

بپاشا باسو ڈراﺅنی فلم آتما میں جلوہ گر ہونگی
بپاشا باسو ڈراﺅنی فلم آتما میں جلوہ گر ہونگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ بپاشاباسو فلم”راز“اور”ڈرنا ضروری ہے“ جیسی کامیاب ہارر فلمیں دینے کے بعد ایک اور ہارر فلم ”آتما“ میں جلوہ گر ہونگی۔سپرن ورماکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں بپاشا باسو مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جس کیلئے خاص طور پر ممبئی کی ایک اکیس منزلہ عمارت پر سیٹ ڈیزائن کیا گیا ہے۔کمار منگت کے پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کا اسکرپٹ ابھیشک پاٹھک نے مکمل کیا ہے جن کے مطابق فلم میں ایسی غیر مری طاقتیں دکھائیں جائیں گی کہ شائقین خوف کی وجہ سے اپنی آنکھیں بند کر لیں گے۔

مزید :

کلچر -