اداکاری کیلئے کسی کی منتیں ترلے نہیں کروں گی‘نرما

اداکاری کیلئے کسی کی منتیں ترلے نہیں کروں گی‘نرما
 اداکاری کیلئے کسی کی منتیں ترلے نہیں کروں گی‘نرما

  


لاہور(آئی این پی) اداکارہ نرما نے کہا ہے کہ میں شوبز میں کام کرنے کیلئے کسی کی منتیں ترلے نہیں کروں گی‘ مجھے اپنی کارکردگی اور فن پر یقین ہے‘ جب چاہوں فلموں اور ڈراموں میں کام کر سکتی ہوں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نرما نے کہا کہ میں نے آج تک فلموں اور ڈراموں میں کام کیلئے کبھی کسی سے سفارش نہیں کروائی اور آج کل بھی اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ میں فارغ ہوں تو ایسا نہیں ہے جب چاہوں فلموں اور ڈراموں میں کام کر سکتی ہوں مگر میں آج کل مستقبل کے حوالے سے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہوں اور آنیوالے دنوں میں ضرور شوبز پر بھی نظر آﺅں گی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور ہوں گی جن کو کام نہیں ملتان میں کام کیلئے ترلے منتیں نہیں کرتیں بلکہ اپنے فن پر یقین رکھتی ہوں۔

مزید : کلچر


loading...