سوپ کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی کو بے پناہ پزیرائی ملی،عبداللہ بادینی

سوپ کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی کو بے پناہ پزیرائی ملی،عبداللہ بادینی

لاہور( فلم رپورٹر) ٹی وی کے سینئر ڈائریکٹر عبداللہ بادینی نے کہا ہے کہ میرا سوپ کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی کو میری سوچ سے زیادہ ناظرین کی جانب سے پزیرائی ملی ہے اس سوپ میں فاطمہ آفندی ،سلیم معراج اور قیصر نقوی نے بے مثال اداکاری کی ہے سکستھ سگما کے بینر تلے بنائی جانے والے اس سوپ کی اقساط کو پسندیدگی کی پیش نظر پانچ سو تک بڑھا دیا گیا ہے عبداللہ بادینی نے کہا کہ کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی کی ریکارڈنگ ان دنوں کراچی میں جاری ہے جس میں ڈرامہ کی تمام کاسٹ حصہ لے رہی ہے اس ڈرامے کی پروڈیوسر ثمینہ ہمایوں سعید ہیں۔

مزید : کلچر


loading...