کو لمبو ٹیسٹ پاکستان ن سری لنکا کیخلاف 4وکٹوں پر 488رنزبنالئے

کو لمبو ٹیسٹ پاکستان ن سری لنکا کیخلاف 4وکٹوں پر 488رنزبنالئے

کولمبو (نیٹ نیوز) کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے سری لنکا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 488 رنز بنا لئے، بارش کی وجہ سے دوسرے روز صرف 44.2 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا جس میں پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے، گراﺅنڈ گیلی ہونے کی وجہ سے دوسرے روز کا کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا۔ محمد حفیظ نے 196 اور اظہر علی نے 157 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، یونس خان 32 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ کپتان مصباح الحق 29 اور اسد شفیق ایک رن کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں، رنگنا ہیراتھ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اتوار کو سنہالیز سپورٹس کلب گراﺅنڈ، کولمبو میں ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 334 رنز ایک کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو محمد حفیظ 172 اور اظہر علی 92 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے، محمد حفیظ پاکستان کے آﺅٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھے جو 196 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر رنگنا ہیراتھ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، بدقسمتی سے وہ 4 رنز کے فرق سے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری سکور کرنے میں ناکام رہے، انہوں نے کیریئر بیسٹ اننگز کھیلی۔ 435 کے مجموعی سکور پر پاکستان کی تیسری وکٹ گر گئی جب یونس خان 32 رنز بنانے کے بعد رنگنا ہیراتھ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اظہر علی نے ایک طرف سے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور کیریئر کی تیسری سنچری سکور کی، وہ 157 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے کے بعد سوراج رندیو کی گیند پر نوان کلاسیکرا کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ بارش کی وجہ سے دوسرے روز کا کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا، کھیل ختم ہوا تو مصباح الحق 29 اور اسد شفیق ایک رن کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ سری لنکا کی طرف سے رنگنا ہیراتھ نے دو اور سوراج رندیو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...