اتوار بازاروں میں پھلوں، سبزیوں کے نرخوں میں اتار، چڑھاﺅ

اتوار بازاروں میں پھلوں، سبزیوں کے نرخوں میں اتار، چڑھاﺅ

لاہور (وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت میں لگائے جانے والے اتوار بازاروں میں گزشتہ ہفتہ کی نسبت سبزیوں کی فی کلو قیمتوں میں 2 سے 10 روپے اضافہ اور 1 سے 10 روپے تک کمی واقع ہوئی جبکہ پھلوں کی فی کلو قیمتوں میں 5 سے 20 روپے اضافہ اور 2 سے 25 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر اتوار بازاروں میں سبزیوں کی فی کلو قیمتوں میں پیاز 2 روپے اضافہ سے 20 روپے، لہسن دیسی 5 روپے اضافہ سے 50 روپے، پالک 4 روپے اضافہ سے 12 روپے، بند گوبھی 5 روپے اضافہ سے 10 روپے ، کھیا کدو 7 روپے اضافہ سے 15 روپے گھیا توری 5 روپے اضافہ سے 20 روپے، مٹر 10 روپے سے 80 روپے، بھنڈی 2 روپے اضافہ سے 24 روپے، حلوہ کدو 4 روپے اضافہ سے 10 روپے، گاجر چائنہ 8 روپے اضافہ سے 20 روپے اور پھلیاں رواں 5 روپے اضافہ سے 50 روپے جبکہ آلو نیا 2 روپے کمی سے 26 روپے، آلو سٹور 1 روپے کمی سے 15 روپےے، ادرک چائنہ 5 روپے کمی سے 80 روپے، ادرک تھائی لینڈ 2 روپے کمی سے 28 روپے پھول گوبھی 5 روپے کمی سے 35، دیسی ٹینڈے 4 روپے کمی سے 36 روپے، کریلے 1 روپے کمی سے 14 روپے، سبز مرچ 5 روپے کمی سے 30 روپے، لیموں دیسی 10 رپوے کمی سے 100 روپے، مولی 2 روپے کمی سے 8 روپے اور اروی 5 روپے کمی سے 30 روپے کے حساب سے رہے۔ پھلوں کی قیمتوں میں پپیتا 5 روپے اضافہ سے 75 روپے، خربوزہ 8 روپے اضافہ سے 40 روپے، آڑو دوم 10 روپے اضافہ سے 70 روپے، آمر سندھڑی 5 روپے اضافہ سے 75 روپے، گرما 10 روپے اضافہ سے 40 روپے اور فالسہ 20 روپے اضافہ سے 100 روپے جبکہ خوبانی سفید اول 5 روپے کمی سے 100 روپے، آڑو اول 5 روپے کمی سے 95 روپے، آم دوسیری اول 15 روپے کمی سے 80 روپے، آم دیسی 2 روپے کمی سے 28 روپے، آم چونسہ اول 5 روپے کمی سے 80 روپے، آم 10 روپے کمی سے 90 روپے، آلو بخارہ اول 5 روپے کمی سے 95 روپے، آلو بخارہ دوم 10 روپے کمی سے 70 روپے، الیچی 5 روپے کمی سے 130 روپے، انار دیسی 5 روپے کمی سے 95 روپے، انگور 5 روپے کمی سے 125 روپے، جامن 25 روپے کمی سے 100 روپے اور کیلا دوم 5 روپے کمی سے 70 روپے فی درجن کے حساب سے رہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...