شدید گرمی کے باعث اتوار بازاروں میں رش نہ ہونے کے برابر رہا

شدید گرمی کے باعث اتوار بازاروں میں رش نہ ہونے کے برابر رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت میں گزشتہ روز سخت دھوپ اور گرم ہوا چلنے کے باعث مجموعی طور پر اتوار بازاروں میں صارفین کا روش نہ ہونے کے برابر رہا۔ سٹال ہولڈرز اپنی اشیاءسجائے گاہگوں کی راہ تکتے رہے۔ سٹال ہولڈرز وسیم، عمران، بشارت اور جاوید نے کہا کہ شدید گرمی کے باعث آج صارفین کی بڑی تعداد نے اتوار بازاروں کا رخ نہیں کیا۔ جس کے باعث اشیاءویسی کی ویسی ہی پڑی ہےں۔ جس سے نقصان کا اندیشہ لاحق ہورہا ہے۔