صارفین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کیلئے مانیٹرنگ جاری ہے، ایڈمنسٹریٹر داتا ٹاﺅن

صارفین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کیلئے مانیٹرنگ جاری ہے، ایڈمنسٹریٹر داتا ...

لاہور (وقائع نگار) داتا گنج بخش ٹاﺅن کے ایڈمنسٹریٹر جاوید اقبال اور ٹیکس کلکٹر اشفاق احمد نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر تمام محکموں کے اہلکار اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہے ہیں اور صارفین کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کے لیے مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہاکں پر صارفین کے لیے ٹھنڈے پانی کی سٹالز اور پھولوں و سبزیوں کے علیحدہ علیحدہ سٹالز لگائے گئے ہیں۔ جس کے باعث صارف باآسانی خریداری کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاکں پر صفائی کے حوالہ سے شکایات موصول ہوئی ہیں۔ جس کے لیے فوری وطر پر سالڈویسٹ مینجمنٹ کی نفری بلائی گئی ہے جو عملی طور پر صفائی کا کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت کی کاوشوں کی بدولت شادمان اتوار بازار کو ماڈل بازار بنادیا گیا ہے۔ جہاکں پر ہر سٹال ہولڈر سمیت صارفین کو ہر ممکن ریلیف اور سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...