تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد مالکان نے پٹرول پمپ بند کر دیئے

تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد مالکان نے پٹرول پمپ بند کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد صوبائی دارالحکومت کے 60فیصد کے قریب پٹرول پمپ مالکان نے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ترک کرتے ہوئے گزشتہ پمپس بند کر دیئے، جبکہ باقیماندہ پٹرول پمپوں پر شہریوں کی لمبی قطاریں پٹرول کے حصول کے لئے لگی رہیں جن پٹرول پمپوں پر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی جا رہی تھی ان پر شہریوں کا جم گفیر اور موٹر سائیکلوں، رکشوں اور جھوٹی و بڑی گاڑیوں کے پناہ رش کے پیش نظر شہریوں کو کئی کئی گھنٹے پٹرول کے حصول کے لئے شدید گرمی میں انتظار کرنا پڑا، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا واضح رہے کہ وزارت پٹرولیم کی جانب سے نئے نرخوں پر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت نہ کرنے ےک خلاف کارروائی کے احکامات کے باوجود لاہور کے بیشتر پٹرول پمپ رات گئے تک بند رہے، شہریوں وقاص مغل، وحید صدیق یوسف بصیر، فیصل چوہان اور نعمت الٰہی نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں لاقانونیت کا راج ہے، عوام بحرانوں اور مسائل سے دوچار کرب کی زندگی گذار رہے ہیں۔بند پٹرول پمپوں سے خوار ہو کر یہاں پہنچنے جہاں پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھ کر سر چکرا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ قوم پر بہت ظلم ہو رہا ہے۔