کرایوں میں کمی کے اعلان کے باوجود لوکل ٹرانسپورٹرز پرانے کرائے وصول کرتے رہے

کرایوں میں کمی کے اعلان کے باوجود لوکل ٹرانسپورٹرز پرانے کرائے وصول کرتے رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار) محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے کرایوں میں کمی کے اعلان کے باوجود صوبائی دارالحکومت میں چنلے والی لوکل ٹرانسپورٹ گزشتہ روز بھی پرانے کرائے وصول کرتی رہی۔بیشتر ویگن اور بس سٹینڈ اڈوں پر انتظامیہ اور شہریوں میں تو ٹکراﺅ کے باوجود ٹرانسپورٹرز کرائے کم نہ کرنے پر بضد رہے اور پرانے کرائے وصول کرتے رہے مسافروں کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گذشتہ ماہ دوبارہ کمی کے باوجود لوکل ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہوئی ہے جس کی ذمہ دار محکمہ ٹرانسپورٹ ہے، انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ٹرانسپورٹرز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کرایوں میں کمی کے لئے اقدامات کرے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں غریب و سفید پوش کی مشکلات میں قدرے کمی واقع ہو سکے۔