پٹواریوں کو یکجا کرنے کیلئے عمارت تلاش کی گئی، پھر منصوبہ ٹھپ

Jul 02, 2012


لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ریونیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ڈسٹرکٹ کلکٹر لاہور ذوالفقار احمد گھمن کے دور میں ایک ہی جگہ پٹواریوں کو اکٹھا کرنے کے لئے بلڈنگ کی تلاش شروع کی گئی تھی مگر ان کی تبدیلی کے بعد یہ منصوبہ بھی سرخ فیتے کی نذر ہو گیا اور اس کے بعد آج تک کسی بھی اعلیٰ افسر نے صوبائی دارلحکومت لاہور کے بے ترتیب اور نظم و نسق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کئے جانے والے پٹوار خانوں کے حوالے سے نہ تو کوئی میٹنگ کی اور نہ ہی اس مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کی بلکہ یوں کہنا بھی بے جا نہ ہو گا کہ محکمہ ریونیو کے اعلیٰ افسران عوام الناس کو درپیش اس مسئلے سے مکمل طور پر بے خبر ہیں

مزیدخبریں