پٹوار خانے جان بوجھ کر خفیہ مقام پر بنائے جاتے ہیں، منشیوں کا انکشاف
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پٹوار خانوں میں بیٹھے منشیوں کی ایک بڑی تعداد نے بے ترتیب پٹوار خانے قائم کرنے کی اصل وجہ بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پٹوار خانے دور دراز قائم کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ اور آسان طریقے سے رشوت وصول کی جانا ہے کیونکہ دور دراز میں قائم کئے جانے والے پٹوار خانوں کے بار بار چکر لگانے والے شہری دوسرے سے تیسرے چکر میں پٹواریوں کی ڈیمانڈ کے مطابق رشوت دینے کو تیار ہو جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ضلع لاہور کے پٹواریوں نے جان بوجھ کر اپنی مرضی سے پٹوار خانوں کی جگہ ایسے دور دراز علاقوں میں قائم کی ہوئی ہے جہاں تک پہنچتے پہنچتے شہریوں کو زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے