میاںادریس حنیف نوجوان سیاستدان، تعلق آرائیں برادری سے ہے

میاںادریس حنیف نوجوان سیاستدان، تعلق آرائیں برادری سے ہے

لاہور( جنرل رپروٹر) ادریس حنیف ایک نوجوان سیاستدان ہیں جن کا تعلق لاہور کی معروف آرائیں برادری سے ہے اور وہ ایک بڑے سیاسی خاندان کے سپوت ہیں بنیادی طور پر وہ بزنس مین ہیں۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویٹ اور پنجاب یونیورسٹی سے لاءگریجویٹ کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں انہوںنے میٹرک ڈی پی ایس سکول ماڈل ٹاﺅن سے کیا۔ گریجوایشن گورنمنٹ سول لائن کالج سے کی بعد ازاہ پنجاب یونیورسٹی سے لاءکی ڈگری حاصل کی ۔جب میاں عامر محمود ضلعی حکومت کے لاہور کے ناظم بنے تو ان کے حصہ میں نائب ناظم نشست آئی اس کے لئے وہ ضلعی اسمبلی کے ممبر بنے بعد ازاں پیپلز پارٹی کے امید وار کو بھاری اکثریت کے مقابلے لاہور کے نائب ناظم منتخب ہوئے۔ آج کل گارمینٹس اور پراپرٹی کا بزنس کررہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...