شہری وفلاحی تنظیموں کا ینگ ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج شروع

شہری وفلاحی تنظیموں کا ینگ ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج شروع

لاہور(جنرل ایڈٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف شہری اور فلاحی تنظیموں کی طرف سے ینگ ڈاکٹروں کے خلاف احتجاجی بینرز آویزاں کردیئے ہیں۔ بینرز مختلف چراہوں چوکوں اور ہسپتالوں کے باہر آویزاں کئے گئے ہیں جن پر ڈاکٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ”مسیحا“ بنیں قاتل نہ بنیں اور ہڑتال ختم کردیں ورنہ سول سوسائٹی ان کا گھیراﺅ کرے گی، لاہور پریس کلب کے باہر گڑھی شاہو، پنجاب اسمبلی چوک، جی پی او چوک کے علاوہ تمام بینرز ہسپتالوں کے سامنے لگائے گئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...