رواں ماہ کے آغاز پر درجہ حرارت میں اضافہ، موسم گرم، خشک رہا

رواں ماہ کے آغاز پر درجہ حرارت میں اضافہ، موسم گرم، خشک رہا

لاہور(وقائع نگار) رواںماہ کا آغاز درجہ حرارت میں اضافہ سے ہوا۔ موسم نہایت گرم اور شک رہنے کے باعث شہری گھروں میں دب کر رہ گئے۔ سڑکیں ویران اور لوڈشیڈنگ سے ستائے شہری نہر، سوئمنگ پول اور کھلے مقامات کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ماہ جولائی کے پہلے روز لاہور میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ کی سطح پر پہنچ گیا۔ گرم ہوائیں چلتی رہیں اور عام تعطیل کے باعث شہری گھروں میں دب کر رہ گئے۔ ستم بالا ستم یہ کہ شدید گرمی کے باوجود لیسکو کی اٹھکیلیوں نے سارا دن بجلی کی آنکھ مچولی جاری رکھی اور گرمی سے ستائے ہوئے بیشتر شہری اپنی فیملیز کے ہمراہ نہر کنارے، سوئمنگ پولز اور کھلے مقامات کا رخ کرتے رہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...