گرینڈایونیو ہاﺅسنگ سکیم فیروز پور روڈ میں باجوہ اسٹیٹ کا افتتاح

گرینڈایونیو ہاﺅسنگ سکیم فیروز پور روڈ میں باجوہ اسٹیٹ کا افتتاح

لاہور(رپورٹ : میاں اشفاق انجم تصاویر : نصر اللہ ملک) گرینڈ ریونیو ہاﺅسنگ سکیم فیروز پور روڈ میں باجوہ اسٹیٹ کا شاندار افتتاح ریاض احمد چوہان، چوہدری ذوالفقار ارسل گھمن نے گوہر سعید باجوہ ، شیخ مقبول حاجی اسلم رانا شکیل میجر خلیل ڈاکٹر شوکت، فریال محمد اکرم باجوہ کی موجودگی میں فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا گرینڈ ریونیو نزد کاہنہ نو فیروز پور روڈ میں باجوہ اسٹیٹ کے افتتاح کی رنگا رنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ریاض چوہان نے کہا 3سال کی اقساط میں 5مرلہ صرف 6لاکھ75ہزار اور10مرلہ1275000میں دے رہے ہیں دو سال میں گرینڈ ریونیو کے ممبران کو قبضہ دے دیں گے۔ ریاض چوہان نے کہا ہمارا دعویٰ ہے لاہور کی سب سے سستی اور اچھی سکیم ہے جس میں ڈویلپمنٹ چارجز شامل ہیں باجوہ اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو گوہر سعید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے گرینڈ ریونیو کے مالکان ریاض احمد چوہان احسن چوہان مبارک باد کے مستحق ہیں انہوں نے اہل لاہور کو سستی ترین بہترین لوکیشن پر ہاﺅسنگ سکیم متعارف کرائی گوہر سعید باجوہ نے کہا آئندہ دو سال میں گرینڈ ریونیو لاہور کی سب سے اچھی ثابت ہو گی ریاض چوہان اپنی روایات کو برقرار رکھیں گے اور وقت سے پہلے پوزیشن دیں گے شیخ مقبول نے خطاب کرتے ہوئے کہا ریاض چوہان مبارک باد کے مستحق ہیں انہیں گوہر سعید باجوہ جیسا ہیرا مل گیا ہے اب گرینڈ ریونیو دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کرے گا جنرل مینجر عمران افضل نے ممبران کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا گرینڈ ریونیو وقت سے پہلے مکمل کریں گے چوہدری ذوالفقار کے خطاب کرتے ہوئے کہا باجوہ اسٹیٹ کا افتتاح گرینڈ ریونیو ہاﺅسنگ سکیم کے لئے نیک شگون ہے رانا شکیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا باجوہ اسٹیٹ کی برانچ کا افتتاح خوش انگیز ہے ارسل گھمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا ریاض چوہان نے اہل لاہور کے لئے اچھی سکیمیں متعارف کرائی ہیں گرینڈ ریونیو خوبصورت اضافہ ثابت ہو گا اس موقع پر طارق باجوہ ڈاکٹر ممد اختر کانجو محمد اکرم باجوہ یوسف باجوہ طارق محمود باجوہ جوہر سعید ظفر سعید اظہر باجوہ مدثر سعید باجوہ ظہر باجوہ سمیت سینکڑوں معززین علاقہ نے بھی خطاب کیا۔باجوہ اسٹیٹ کی رنگارنگ تقریب میں پاک عرب ڈپلرز ایسوسیایشن کے سرپرست اعلیٰ حاجی رستم اشفاق مرتضیٰ شیراز تصدق ران اشکیل چیئرمین محمد مقبول محمد نعیم انجم چوہدری شاہد قمر میو چوہدری عت یق الرحمٰن چوہدری عبدالحمید یوسف میجر خلیل نے بھی شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...