یونین کونسل84کی درجنوں کا لونیاں مسائلستان بن گئیں مکین بنیادی سہو لتوں سے محروم

یونین کونسل84کی درجنوں کا لونیاں مسائلستان بن گئیں مکین بنیادی سہو لتوں سے ...

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کے حلقہ انتخاب پی پی 149 کی یونین کونسل 84 کی درجنوں کالونیاں مسائلستان بن گئیں ہیں۔ مہر نذیر پارک، فضل کالونی، ابوبکر صدیق کالونی، عمر کالونی، شبلی ٹاو¿ن، اکرم پارک میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، کچی سڑکیں، ناقص سیوریج، رات کو کچھ اندھیرا ضلعی حکومت کے مذکورہ آبادیوں کے مکینوں کو دیئے ہوئے تحفے ہیں۔ اس امر کا انکشاف مذکورہ آبادیوں میں کئے گئے سروے کے دوران سامنے آیا مسائل بتاتے ہوئے یوسی 84 کے کوارڈینیٹر میاں محمد قاسم، میاں مرغوب احمد ایم این اے اور رانا مشہود احمد ایم پی اے حلقہ 149 پی پی کے علاقہ یوسی 84 مہر نذیر پارک گلی نزد جامع مسجد فاطمہ، فضل کالونی گلی نمبر 3-A ، ابو بکر صدیق کالونی، عمر کالونی، شبلی ٹاو¿ن، اکرم پارک میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے پڑے ہیں۔ سڑکیں و گلیاں کچی وٹوٹ پھوٹ چکی ہیں جگہ جگہ بے ترتیب بجلی کی ننگیں تاروں کا جال بچھا پڑا ہے جس سے کسی وقت بھی جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔ سیوریج اور واٹر سپلائی بھی نامکمل ہے۔ میاں قاسم نے کہا کہ میں نے بے لوث لوگوں کی خدمت کی ہے اور اپنے لوگوں کی پریشانیوں کو اپنی پریشانی سمجھ کر لوگوں کی خدمت کرتا ہوں اپنے علاقہ کی سہولت کیلئے میں نے دن رات محنت کرکے گھر گھر میں بجلی، پانی و سوئی گیس کی فراہمی کو کافی حد تک یقینی بنایا ہے۔ میاں قاسم نے کہا کہ میرے نزدیک ہر شخص قابل احترام ہے اگر اللہ رب العزت نے مجھے الیکشن میں فتح دی تو میں انشاءاللہ یوسی 84 بند پار کی تمام گلیوں سڑکوں کو پختہ کروں گا سیوریج کا اچھا نظام بناو¿ں گا سوئی گیس بجلی سرکاری پانی کی سپلائی گھر گھر میں عام ہو گی محمد منیر، میاں عبدالرحمن، بابا نذیر، محمد اسلم، محمد صابر نے بتایا کہ ہمارے علاقہ یوسی 84 کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں پر بچیوں اور بچوں کیلئے کوئی سرکاری سکول و ہسپتال نہ ہے جس پر موجودہ حکومت بالکل توجہ نہ دے رہی ہے بلکہ جب ووٹ لینے کی بات آتی ہے تو یہی ایم این اے اور ایم پی اے اور ان کے کوارڈینیٹر طرح طرح کے وعدے اور جھوٹے خواب دیکھا کر لوگوں سے ووٹ لیتے ہیں لیکن کامیاب ہونے کے بعد سارے وعدے ٹھس ہو جاتے ہیں اور آج ہی کی طرح ترقیاتی کام ادھورے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر اللہ نے مجھے توفیق دی تو میں الیکشن جیت کر یوسی 84 کے تمام مسائل کے حل کیلئے ضرور کوشش کروں گا اور یوسی 84 میں گورنمنٹ بچیوں کا سکول اور ہسپتال بنواو¿ں گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...