راوی ٹاﺅن ، انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف ،آپریشن ،12تندور مسمار

راوی ٹاﺅن ، انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف ،آپریشن ،12تندور مسمار

لاہور (جنرل رپورٹر) راوی ٹاو¿ن کی انتظامیہ راوی لنک روڈ پر ٹرک سٹینڈ اور سبزی منڈی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ کرتے ہوئے 1 تندور مسمار کر دیا جبکہ 2 ٹرک ریڑھیاں کھوکھے اور دیگر تجاوزات کا سامان قبضہ میں لے لیا۔ آپریشن کی نگرانی اے سی سٹی سائرہ عمر نے کی جبکہ ٹی ایم او ملک ابرار اور ٹی او آر طاہر رانا نے اپنی نگرانی میں آپریشن کرایا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راوی ٹاو¿ن کی انتظامیہ نے لاری اڈہ، ٹرک سٹینڈ، راوی لنک پر سروس روڈ پر بنائے گئے 12 تندور مسمار کر دیئے گئے۔ یہ تندور منڈی کی انتظامی کی ملی بھگت سے لگائے گئے تھے ٹی ایم او ملک ابرابر نے کہا کہ تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...