قدرتی وسائل سے مالا مال ملک کو حکمرانوں نے بھکاری بنا کر رکھ دیا، طالب حسین

قدرتی وسائل سے مالا مال ملک کو حکمرانوں نے بھکاری بنا کر رکھ دیا، طالب حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے کرپٹ حکمرانوں نے اسے بھکاری بنا رکھا ہے تحریک انصاف اقتدار میں آ کر موروثی سیاست کا خاتمہ کردے گی چور لٹیرے عوامی مسائل کے حل کا ادراک نہیں رکھتے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما و سابق ایم پی اے چودھری طالب حسین سدھو نے اپنے ڈیرہ پر ممبر سازی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری فنانس پنجاب ،کرنل (ر) شوکت محمود ،پی سی او حلقہ 157 ملک جاوید انور اعوان، صدر چودھری فرمان ریاست پھلروان، یعقوب برکی، حاجی عارف لدھڑ،ملک مقصود موڑا، چودھری شاہد محمود کھڈو جٹ، محبوب صابر فاروقی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ عوام بے خوف خطر تحریک انصاف کے جھنڈے تلے جمع ہورہے ہیں کارکن ممبر سازی کا عمل تیز کردیں غریب عوام کے حقوق سلپ کرنے والوں کا یوم حساب قریب آ گیا ہے محب وطن عوام عام انتخابات میں چور لٹیروں کا احتساب کرتے ہوئے اپنے ووٹ کی طاقت سے تحریک انصاف کے ہر امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائے گی۔