بجلی کا بحران قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ ختم کیا جائے، پیر معصوم شاہ

بجلی کا بحران قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ ختم کیا جائے، پیر معصوم شاہ

 لاہور(پ ر) جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی صدر پیر معصوم شاہ نقوی نے کہا ہے کہ آج ملک اندرونی اور بیرونی سازشوں کا شکار ہوچکا ہے اور ملک کے حصے کرنے کی مذموم سازشیں ہورہیں ہیں لیکن جے یو پی ملک توڑنے کی گھناﺅنی سازش کے آگے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی ۔ ملک میں بجلی کا بحران اور اسکی کمرتوڑ قیمتیں عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کی کوشش ہے ، ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رو ز اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفوداورجے یو پی کے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرمرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد چشتی اور پنجاب کے صدر پیر اختر رسول قادری ،سید عقیل حیدر ، زیڈ اے کالروکا،چوہدری غلام نبی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ جے یو پی کے مرکزی صد پیر معصوم شاہ نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بحران نے ہمارے ملک کی انڈسٹری کو تباہ اور بیروزگاری میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ روکا جائے اوراسکا مصنوعی بحران ختم کیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...