وزیراعلیٰ کو ینگ ڈاکٹرز کے معاملہ میں نرمی کا مظاہرہ کرنا چاہئے، افنان بٹ

وزیراعلیٰ کو ینگ ڈاکٹرز کے معاملہ میں نرمی کا مظاہرہ کرنا چاہئے، افنان بٹ

لاہور (پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ 2 کے صدر افنان بٹ میڈیا ایڈوائزر پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ 2 اور پی پی139 کے زونل نائب صدر چودھری عدنان اصغر ہنجرا، نائب صدر پیپلزپارٹی لاہور افضل بٹ PSE پنجاب کے صدر سہیل افضل اعوان، زونل صدر، سعید عثمانی، فہیم ٹھاکر، حافظ اخلاق نے کہا کہ پنجاب حکومت کو ڈاکٹروں کے معاملہ میں وزیراعلیٰ کو لچک دکھانی چاہئے اور ان کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرنے چاہئے تاکہ خوش اسلوبی سے مسئلہ حل ہو جائے اور جو مریض گھروں میں تکلیف برداشت کررہے ہیں وہ ہسپتال میں جا کر اپنا علاج کروا سکیں وزیراعلیٰ ڈاکٹروں کو جیلوں میں ڈالنے کی باتیں مت کریں اس سے حالات مزید خراب ہو جائیں گے اور جس سے کئی بے گناہ لوگ موت کے منہ میں چلے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...