بس،ٹرک ڈرائیوروں کا انڈر پاس کے تلے سے گزرنا معمول ،پابندی ہوا

بس،ٹرک ڈرائیوروں کا انڈر پاس کے تلے سے گزرنا معمول ،پابندی ہوا

لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ٹرک ڈرائیور اور بس ڈرائیور نے ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑ دیں۔ رنگ روڈ پل گرنے کے حادثے کے باوجود عموماً بس اور ٹرک ڈرائیور انڈر پاس کے نیچے سے بلا خوف خطر گاڑیاں گزار رہے ہیں۔ جبکہ ٹریفک قوانین کے مطابق ان گاڑیوں کو انڈر پاس کے نیچے سے گزرنا ممنوع قرار دیا ہے لیکن اس کے باوجود بڑی گاڑیاں اورمزدے تیز رفتاری کے ساتھ یہاں سے گزرتے ہیں جو کہ ماضی میں کئی مرتبہ حادثات کا سبب بن چکے ہیں ان کی آمدورفت کو نہ روکا گیا تو مستقبل میں مزید بڑے حادثات کا سبب بن سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک کی آمدورفت کے نظام کو بحال کرنے کیلئے انڈر پاس بنائے گئے ہیں یہاں سے بس اور ٹرک کے گزرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے مگر ڈرائیور ٹریفک قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے یہاں سے گاڑیاں گزار رہے ہیں گزشتہ سال بھی انڈر پاس کے نیچے سے بس گزارتے ہوئے بڑاحادثہ رونما ہوا تھا لیکن اس کے باوجود ممنوع گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے ہوش کے ناخن نہیں لئے۔ اور ٹریفک وارڈن خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں ٹرک اور بس ڈرائیور بغیر کسی خوف سے گاڑیاں انڈر پاس کے نیچے سے گزار رہے ہیں جن کی رفتار بھی کافی تیز ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ انڈر پاس کے قریب سائن بورڈ یا پھر راستوں کی رہنمائی کیلئے بورڈ لگائے گئے تھے وہ بھی غائب ہیں۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور انتظامیہ کی کارکردگی فائلوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...