بڑھتی بے یقینی ملکی معیشت کیلئے زہر قاتل ہے، خالد پرویز

بڑھتی بے یقینی ملکی معیشت کیلئے زہر قاتل ہے، خالد پرویز

لاہور (وقائع نگار) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے ملک میں روز بروز بڑھتی بے یقینی اور گومگو کی کیفیت کو معیشت کےلئے زہر قاتل قرار دیتے ہوئے حکومت سے کہا ہے کہ وہ صورتحال کو بہتر بنانے کےلئے فوری اقدامات کرے۔ کراچی اور کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال نہایت مخدوش ہورہی ہے اور تاجر عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ پنجاب میں انرجی بحران نے تباہی مچا رکھی ہے اور حکومت کی طرف سے ان عوامل کے تباہ کن اثرت سے بچنے کےلئے کوئی ٹھوس اور موثر حکمت عملی سامنے نہیں آرہی جو لمحہ فکریہ ہے۔خالد پرویز نے کہا عالمی اقتصادی بحران کے برے اثرات نے ہماری کرنسی کو بری طرح متاثر کیا ہے، روپے کی قدر دن بدن گررہی ہے اس سے بچنے کےلئے بد عنوانی اور کرپشن کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ حکمران اور بیورو کریٹس اپنا شاہانہ طرز عمل چھوڑ کر کفایت شعاری اختیار کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...