تھانہ سندر کے علاقہ میں جیب تراشوں کی بھرمار‘ منشیات فروشی عروج پر

تھانہ سندر کے علاقہ میں جیب تراشوں کی بھرمار‘ منشیات فروشی عروج پر

مانگا منڈی(نمائندہ خصوصی) سندر اڈا چوک سے رائے ونڈ جانے والی سڑک سندر سے لاہور جانوالی بسوں ویگنوں سندر سے مانگا منڈی جانیوالی بسوں ٹیوٹا ویگنوں میں جیب تراشوں کی ٹولیاں سوار ہوکر مسافروں کی جیبوں کا صفایا کر رہے ہیں۔ روزانہ پانچ چھ مسافروں کی جیبوں سے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون نکالے جاتے ہیں ۔ لٹنے والے مسافر تھانہ سندر جاتے ہیں توجواب ملتا ہے کہ آپ ملزمان کی نشاندہی کریں ہم بہت جلد گرفتار کرلیں گے۔ روزنامہ پاکستان کے سروے کے مطابق جلیانہ‘ بحریہ ٹاﺅن‘ موہلنوال‘ مرالہ کوارٹر‘ خود پور کے علاقہ میں چرس‘ افیون‘ ہیروئن فروخت کرنیوالے سرعام فروخت کر رہے ہیں۔ علاقہ کے معززین شہریوں نے اعلیٰ حکام اور وزیر اعلیٰ پنجاب فوری طور پر نوٹس لیکر سندر کے علاقہ سے منشیات فروشی کا خاتمہ کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...