کبھی اختیارات کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا، الزامات بے بنیاد ہیں: پٹواری خالد

کبھی اختیارات کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا، الزامات بے بنیاد ہیں: پٹواری خالد

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے)موضع شادی پورہ کے پٹواری خالد حسین کا کہنا ہے کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں کوئی رشوت ستانی کی مہم نہیں چلائی اور نہ ہی اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے۔ افسران بالا کے حکم سے یہاں پر تعینات ہوکر کام کررہا ہوں۔ مجھے یہاں سے ٹرانسفر بھی کردیا جائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا، میں نے نوکری کرنی ہے جہاں مرضی لگادیں۔ شہریوں سے کبھی بدتمیزی نہیں کی ہے۔ پرائیویٹ عملہ صرف میرے پٹوار خانے میں ہی نہیں ضلع لاہور کے تمام پٹواریوں کے دفتر میں موجود ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...