شادی پورہ کے مکینوں کا افسران کو بھجوائی جانیوالی پرچہ رجسٹری کی تحقیقات کروانے کا فیصلہ

شادی پورہ کے مکینوں کا افسران کو بھجوائی جانیوالی پرچہ رجسٹری کی تحقیقات ...

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) شادی پورہ کے شہریوں نے پٹواری کی جانب سے افسران بالا کو بھجوائی جانے والی پرچہ رجسٹری رپورٹ کو محکمہ اینٹی کرپشن میں بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے جہاکں مذکورہ پٹواری کو تعیناتی سے لیکر اب تک ریونیو افسران کو بھجوائی جانے والی پرچہ رجسٹری رپورٹ کی چھان بین کروائی جائیگی۔ شہریوں نے اس کیس کے حوالے سے محکمہ اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر سے ا پیل کی ہے کہ وہ شادی پورہ موضع کے پٹواری خالد حسین کی پرچہ رجسٹری رپورٹس کی جانچ پڑتال اور تحقیقات ریونیو کو بھیجنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہ رخ نیازی سے کروائیں تاکہ تمام حقائق جلد از جلد ریونیو کے ساتھ ساتھ اینٹی کرپشن کے افسران کے سامنے بھی آسکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...