پٹواری کو سیاسی شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے، مکین افضل، خرم، نسیم و دیگر

پٹواری کو سیاسی شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے، مکین افضل، خرم، نسیم و دیگر

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) شادی پورہ کے رہائشی محمد افضل، خرم شہزاد، نسیم خان، افضل پٹھان، کاشف عباس سمیت دیگر کا کہنا ہے کہ مذکورہ پٹواری خالد حسین کو سیاسی شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے جس کی وجہ سے شہریوں سے سرعام رشوت وصول کی جارہی ہے جبکہ مذکورہ پٹواری نے رشوت اکٹھی کرنے کیلئے اپنے ایک عزیز محمد محسن منشی ارسلان اور شہزاد کو پٹوار خانے میں بٹھا رکھا ہے جو کہ درست ریکارڈ کو بھی غلط ٹھہراتے ہوئے تب تک اشتمال کا اندراج یا فرد ملکیت جاری نہیں کرتے جب تک شہریوں سے منہ مانگی رشوت نہ وصول کرلی جائے۔ اس کے علاہ شہریوں سے بدتمیزی کرنا اور جھوٹ فریب سے کام لینا معمول بن چکا ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹواری حلقہ کی جانب سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور رشوت ستانی کی مہم چلانے کے خلاف متعدد مرتبہ احتجاج کرچکے ہیں مگر کوئی سنوائی نہیں ہوتی ہے اور نہ ہی ریونیو کے اعلیٰ افسران اس کا نوٹس لیتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...