ون ویلنگ الزام میں250 سے زائد افراد کوعدالتوں میں پیش کیا گیا

ون ویلنگ الزام میں250 سے زائد افراد کوعدالتوں میں پیش کیا گیا

لاہور(خبرنگار) شہر کی ماتحت عدالتوں میں گزشتہ روز ون ویلنگ کے الزام میں گرفتار 250 سے زائد افراد کو پیش کیا گیا جن میں ماڈل ٹاﺅن کچہری میں 133 افراد کو پیش کیا گیا ہے جبکہ کینٹ کچہری میں 120 سے زائد نوجوانوں کو ون ویلنگ کے الزام میںڈیوٹی مجسٹریٹوں کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے جس پر عدالتوں نے 200 سے زائد نوجوانوں کو ضمانتی مچلکوں پر رہا جبکہ 50 سے زائد نوجوانوں کو ضمانتی مچلکے نہ ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...