بدعنوان حکمران کے مقابلے میں انصاف پسنداورباضمیرمجسٹریٹ زیادہ مقدم ہے,حاجی محمد حنیف

بدعنوان حکمران کے مقابلے میں انصاف پسنداورباضمیرمجسٹریٹ زیادہ مقدم ہے,حاجی ...

لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے سابق صدر حاجی محمد حنیف نے رینٹل فیم وزیراعظم کے حالیہ بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوان حکمران کے مقابلے میں انصاف پسنداورباضمیرمجسٹریٹ زیادہ مقدم ہے،راجہ پرویز اشرف کاحالیہ بیان ''صدر کوتھرڈ کلاس مجسٹریٹ کے سامنے جھکنے نہیں دیں گے'' ان کے منصب کے شایان شان نہیں۔چوروں اورڈاکوﺅں کواپناغرورسے تناہوا سر ججوں کے روبرو جھکاناپڑتا ہے ۔بدترین کرپشن کے بوجھ سے حکمرانوں کی گردن جھک گئی ہے ،قانون اورانصاف کے سامنے سرنڈرکرنے سے کسی بیگناہ کی عزت گھٹتی نہیں بڑھتی ہے جبکہ گنہگار پرویز مشرف اوریوسف رضاگیلانی کی طرح نشان عبرت بن جاتے ہیں۔وہ اندرون شہرمیں ایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔حاجی محمدحنیف نے مزید کہا کہ اگرصدرزرداری کرپشن میں ملوث نہیں ہیں توپھررینٹل وزیراعظم سوئس حکام کولیٹرکیوں نہیں لکھتے ۔راجہ رینٹل کوآئین نے نہیں این آراوزدگان نے اپنے مفادات کیلئے وزیراعظم بنایا لہٰذاءان کواحتساب سے بچانا اوراپنے آقاﺅں کی مہربانی کا حق نمک اداکرنانومنتخب وزیراعظم کی مجبوری ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...