وزیراعظم کاسوئس مجسٹریٹ کے بارے بیان اخلاق، سفارتی آداب کے منافی ہے: شیخ قیصر

وزیراعظم کاسوئس مجسٹریٹ کے بارے بیان اخلاق، سفارتی آداب کے منافی ہے: شیخ قیصر

(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصرمحمود نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کاسوئس مجسٹریٹ کوتھرڈکلاس کہنااخلاقی اورسفارتی آداب کے منافی ہے ، راجہ پرویز اپنے حالیہ بیان پر پاکستان کے عوام اورسوئس حکام سے باضابطہ معذرت کریں ۔اس قسم کا غیرسنجیدہ بیان دینے کے بعد راجہ پرویز اشرف فوری طورپر وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیں ۔اگرایک عادی مجرم کسی سازش کے تحت بڑا منصب پالے توکیااس کے پچھلے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں شیخ قیصر محمود نے مزید کہا کہ این آراوزدگان دوسروں پرانگلی اٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیا کریں۔انسان کی غلطیاں معاف کی جاسکتی ہیں مگراس کے سنگین جرم سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی ۔انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی نے بیٹا بچانے اورعلامتی عہدہ پانے کیلئے قاف لیگ کونیلام کردیا ۔چودھری پرویزالٰہی کے اس اقدام نے ان کے بارے میں کئی افسانوں کوباطل کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک دورتھا جب چودھری برادران نے میاں نوازشریف کووزیراعظم منتخب ہونے کے بعدپہلی بارگجرات آمد پرگاڑی سمیت اپنے کندھوں پراٹھالیا تھا پھر 12اکتوبر99ءکی رات انہوں نے فوجی آمرپرویز مشرف کواپنے کندھوں پربٹھالیا اورآج کل صدرزرداری کوچودھری برادران کے کندھوں پرسواری کرنے کاشرف حاصل ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...