قمار بازی، ناجائز اسلحہ کے الزام میں گرفتار 19ملزمان ضمانتوں پر رہا

قمار بازی، ناجائز اسلحہ کے الزام میں گرفتار 19ملزمان ضمانتوں پر رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار) ضلع کچہری میں ڈیوٹی مجسٹریٹ نے قمار بازی اور ناجائز اسلحہ کے الزام میں گرفتار 10ملزمان احمد حسن وغیرہ کو ضمانتیں مچلکوں پر رہا کر دیا ہے۔ عدالت میں قمار بازی کے الزام میں گرفتار ملزمان کو شفیق آباد پولیس نے جبکہ ناجائز اسلحہ کے الزام میں گرفتار ملزمان کو لوئر مال پولیس نے پیش کیا۔ دریں اثناءڈیوٹی مجسٹریٹ کینٹ کچہری نے قمار بازی کے الزام میں گرفتار7افراد ذیشان وغیرہ کو 30سے 30ہزار کے ضمانتی مچلکوں پر ہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت میں گجر پورہ پولیس نے گرفتار ملزمان کو پیش کیا۔ جبکہ عدالت نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار دو ملزمان علی حسن اور احمد علی کو ذاتی مچلکوں پر رہا کر دیا ہے۔ عدالت میں باغبانپوہ پولیس نے پرگرفتار ملزمان کو پیش کیا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ ماڈل ٹاﺅن نے گداگاڑی ایکٹ کے تحت مقدمہ میں گرفتار دو ملزمان احسن علی اور علی عرف غزل کو ذاتی ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے، عدالت میں گرفتار دونوں ملزمان کو غالب مارکیٹ پولیس نے گزشتہ روز پیش کیا۔ جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔