چھوٹے بھائی کی لڑائی نے زندگی برباد کر دی‘ ملزم نذیر

چھوٹے بھائی کی لڑائی نے زندگی برباد کر دی‘ ملزم نذیر

لاہور (اپنے رپورٹرسے) چھوٹے بھائی کی لڑائی ختم کروانے کیلئے جانے والے نوجوانوں نے ماں بہن کی گالیاں دینے والے شخص پر گولیوں کی بوچھڑا کر دی۔ پولیس نے پکڑ کر حوالات بند کر دیا۔ ضلعی کچہری میں ضمانت کرانے سے قبل نذیر نامی 20 سالہ نوجوان نے بتایا کہ اس کے چھوٹے بھائی کی لڑائی ان کے پڑوسی کے بڑے بیٹے سے ہوئی تھی جس کو ختم کروانے کیلئے وہ گھر سے نکلا تھا کہ پڑوسی کے بیٹے محمد ارشد نے ماں بہن کی غلیظ گالیاں نکالنا شروع کر دیں جس پر طیش میں آکر محمد راشد کو فائرنگ کرتے ہوئے زخمی کر دیا۔ جس پر مخالف پارٹی نے پرچہ درج کروا کر گرفتار کروا دیا۔ پولیس نے سات روز کا ریمانڈ لیا ہے6 ماہ سے کیمپ جیل میں بند ہوں آزاد ہونے کو ترس گیا ہوں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...