عوام کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے حکومت فوری الیکشن کروائے: حافظ محسن

عوام کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے حکومت فوری الیکشن کروائے: حافظ محسن

لاہور (پ ر) موجودہ بحرانوں سے نکلنے کے لئے حکومت فی الفورالیکشن کروانے کا اعلان کرے، عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں ان میں کمی کی بجائے آئے روز اضافہ ہی ہوتا چلا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ محسن جاوید، نائب صدر نادر علی بھٹی، سیکرٹری جنرل عبداللہ ولید، ناظم تبلیغ مولانا عبدالقیوم، ترجمان وسیکرٹری اطلاعات میاں محمد توقیر حفیظ نے مرکز اہلحدیث 53 لارنس روڈ میں شیخوپورہ، فاروق آباد، جڑانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، کوٹ رادھا کشن، گوجرانوالہ سے آئے ہوئے مختلف اہلحدیث یوتھ فورس کے ضلعی عہدیداران سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حافظ محسن جاوید نے کہا مہنگائی، بدامنی، دہشت گردی، بے روزگاری، بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے اور پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہونے کی بجائے اس وقت بدترین معاشی بحرانوں سے دوچار ہوکر اپنی منزل سے بہت پیچھے ہٹ چکا ہے۔ جس کی تمام تر ذمہ داری زرداری نام نہاد حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا زرداری ٹولہ اپنے مفادات کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآیا ہے۔ نیٹو سپلائی کی بحالی کسی بھی صورت میں ملکی اور قومی مفاد میں نہیں اس لئے ہم کسی بھی صورت نیٹو سپلائی کو بحال نہیں ہونے دینگے جس میں درجنوں پاکستانی افواج کی المناک شہادت شامل ہو۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...