پاکستان مےں وسائل کی کمی کے باوجود ٹین پن باولنگ ترقی کی طرف گامزن

پاکستان مےں وسائل کی کمی کے باوجود ٹین پن باولنگ ترقی کی طرف گامزن

لاہور(افضل افتخار) ٹین پن باﺅلنگ کا کھیل پاکستان میں تیزی سے ترقی کررہا ہے پوری دنیا میں اس کھیل کو جو مقام حاصل ہے گو پاکستان میں ابھی ایسا نہیں ہے لیکن اس کے باوجود سہولیات کی کمی کے باوجود اس کھیل سے وابستہ کھلاڑیو ں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اگر اس کھیل سے وابستہ کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات اور ایک میسر پلیٹ فارم مہیا کیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان میں بھی یہ کھیل تیزی سے ترقی کرے اور اس سے وابستہ کھلاڑی پوری دنیا میں اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کریں اس سلسلے کی ایک کڑی اپ ٹاﺅن ایلے باﺅلنگ کلب ہے جہاں پر اس کھیل اور اس سے وابستہ کھلاڑیوں پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے تاکہ یہ مستقبل میں اس کھیل میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں اس کلب کا قیام2006 میں عمل میں لایا گیا تھا اس کلب کو بریگیڈئیر (ر) ایثار جعفری نے قائم کیا جن کی خواہش ہے کہ ملک میں اس کھیل کی ترقی کےلئے یہ کلب اپنا بھرپور کردار ادا کرے اس کلب میں ا س وقت سے لیکر آج تک کھلاڑیوں کی بہترین تربیت کی جارہی ہے اور بہترین کوچز اس سلسلے میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ گرمیوں کی چھٹیوں کی مناسبت سے کلب میں بچوں کے لئے خصوصی طور پر سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں پر بچوں کی ایک بہت بڑی تعداد شرکت کررہی ہے اور اس کھیل سے آگاہی حاصل کررہی ہے اس کلب کے آرگنائزر زمحمدسلیم ہیں جو بچوں کو دی جانے والی تربیت کی خصوصی نگرانی کررہے ہیں اور ان کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں اس حوالے سے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے محمد بلال نے کہا کہ ٹین پن باﺅلنگ ایک ایسا کھیل ہے جس کو پاکستان میں نمایاں اہمیت حاصل نہیں ہے لیکن اپ ٹاﺅن ایلے میں اس کھیل پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور ہم یہاں پر بہترین تربیت حاصل کررہے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ اس قسم کے مزید کلبس بھی قائم کئے جائیں تاکہ کھلاڑیوں کوزیادہ سے زیادہ سیکھنے کا موقع مل سکے ندیم میو اور عدنان نے کہا کہ یہاں پر کھیل کے لئے بہترین سہولیات دستیاب ہیں جیسی باہر ممالک میں ہوتی ہیں او ر کوچنگ کے بھی بہترین انتظامات کئے گئے ہیں جس سے ہم مطمئن ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اس کھیل کو ترقی دینے کی ضرورت ہے ملائکہ، نمرہ، قدر، زینب ،ماہ نور ، احمد ،شہریار، علی اور رحمان نے کہا کہ سمر کیمپ کا انعقاد بہت خوش آئند ہے اس سے کھیل کو تیزی سے ترقی ملے گی اور کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحیتیوں اجاگر کرنے کے مواقع دستیاب ہوں گے انہوں نے کہاکہ یہاں پرہمیں سیکھنے کا بھرپور موقع مل رہا ہے جو مستقبل میں ہمارے کام آئے گا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اس کھیل میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو منظر عام پر لانے کے لئے یہ کلب اپنا کردار بہت اچھے طریقے سے انجام دے رہا ہے اس کے مستقبل میں کھیل پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے کہاکہ ملک میں اس قسم کے اور کلبز بنانے کی ضرورت ہے تاکہ اس کھیل میں ہم جلد ترقی کرسکیں ہمارے ملک میں اس کھیل کا ٹیلنٹ تو بہت ہے لیکن ایسے کلبز نہیں ہیں یہاں پر ہمیں جو سہولیات دستیاب ہیں وہ بہت شاندار ہیں ہم کلب انتظامیہ کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اس کھیل اور کھلاڑیو ں کی ترقی کے لئے ایسے سمر کیمپ کا انعقاد کیا جس کے مستقبل میں بہت فوائد حاصل ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...