حکومت لائن لاسز کا ملبہ عوام پر ڈالنے کی بجائے سسٹم ٹھیک کرے: میاں سلیم

حکومت لائن لاسز کا ملبہ عوام پر ڈالنے کی بجائے سسٹم ٹھیک کرے: میاں سلیم

لاہور (وقائع نگار) انجمن تاجران سینٹری ویئر لاہور کے نائب صدر میاں سلیم نے کہا کہ حکومت بجائے اس کے کہ لائن لاسز پر کنٹرول کرے عوام پر ظلم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے۔ ہر ماہ بجلی کے نرخوں میں دو سے تین دفعہ اضافہ کیا جارہا ہے موجودہ اضافے نے تاجر برادری اور انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف شدید لوڈشیڈنگ نے جینا دو بھر کررکھا ہے دوسری جانب بجلی کے نرخوں میں مزید اضافے کی خبریں ان کی مشکلات کئی گناہ بڑھانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ حکومت اور اس کے تمام متعلقہ اداروں نے اپنے ہر شعبے میں ہونے والے مالی خسارے کو پورہ کرنے کے لیے ایک ہی حل ڈھونڈا ہوا ہے واپڈا میں خسارہ تو بجلی کے ریٹ بڑھادیں،گیس ، PIA ہاسپٹل میں خسارہ ہو تو بجلی کے ریٹ بڑھادیں گویا کہ ہر بوجھ انڈسٹری اور تاجر برادری پر ڈال دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...