پولیس نے چوری کے مقدمہ کے ملزم کی عدم گرفتاری پر باپ کو دھرلیا، 10 دن سے حوالات میں بند

پولیس نے چوری کے مقدمہ کے ملزم کی عدم گرفتاری پر باپ کو دھرلیا، 10 دن سے حوالات ...

لاہور (خبر نگار) تھانے کی حوالات میں بند ایک نوجوان حسن رضا نے بتایا کہ پولیس کو ایک ملزم امین کو چوری کے مقدمہ میں گرفتاری مطلوب ہے پولیس نے ملزم امین کے عمر رسیدہ والد کو گرفتار کررکھا ہے اور ساتھ اسے بھی 10 دنوں سے حوالات میں بند کررکھا ہے اور تاحال اسے نہ تو کسی عدالت میں پیش کیا اور نہ ہی اسے کسی جرم کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ تھانے کی حوالات میں بند کرنے کا مقصد کیاہے اس بارے میں ایس ایچ او رانا کمل نے بتایا کہ ملزم وارداتوں میں ملوث ہے اور اسے رات کو گرفتار کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...