لندن اولمپکس القاعدہ کاامریکی مسافر طیارے کو دہشت گرد حملے میں اڑانے کا منصوبہ،سنڈے ٹائمز کا انکشاف

لندن اولمپکس القاعدہ کاامریکی مسافر طیارے کو دہشت گرد حملے میں اڑانے کا ...

لندن (خصوصی رپورٹ) القاعدہ نے اس ماہ کے آخر میں لندن میں شروع ہونے والے اولمپکس کے موقع پر ایک امریکی مسافر بردار طیارے کو دہشت گرد حملے میں اڑانے کا منصوبے بنایا ہے۔ لندن اولمپکس 27 جولائی سے 12 اگست تک ہوں گے۔ یہ بات سنڈے ٹائمز نے بتائی ہے جبکہ وائٹ ہال کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے حملے کی واقعی اطلاعات ہیں۔ اس کا تعلق لندن اولمپکس کے ساتھ نہیں لیکن خدشہ ہے کہ یہ انہی تاریخوں میں ہوسکتا ہے جب اولمپکس ہورہے ہوں گے۔ برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ جزےرہ عرب مےں القاعدہ (اے کےو اے پی) نے اےک ناروےجن نو مسلم کو بھرتی کےا ہے،جسے ےمن مےں دہشتگردی کی تربےت دی گئی ہے،گروپ کسی بھی امرےکی مسافر طےارے کو ہدف بنائے گا۔اخبار نے کہاکہ اس بھرتی کئے گئے نارویجن شخص کا اسلامی نام ابوعبدالرحمان بتاےا گےا ہے۔اس کی عمر30کی دہائی مےں ہے،اس کی جلد صاف اور اس کا کوئی سابقہ مجرمانہ رےکارڈ نہےں،اس نے 2008ءمےں اسلام قبول کےا اور فوری طور پر شدت پسند بن گےا۔بعد ازاں وہ ےمن گےا،جہاں اس نے کئی ماہ گزارے اور اپنی تربےت مکمل کی۔سی آئی اے نے مئی مےں اے کےو اے پی کی امرےکہ جانے والے اےک طےارے کو تباہ کرنے کی اسی قسم کی سازش کو ناکام بناےا تھا،جو مبےنہ طور پر ڈبل اےجنٹ کو استعمال کرکے ناکام بنائی گئی،جسے گروپ مےں نفوذ پذےر کےاگےا اور خود کش حملے کےلئے اس نے اپنے آپ کو پےش کےا۔2009ءمےں کرسمس کے موقع پر ناروےجن حملہ آور کے زےر جامہ مےں رکھا گیا جو پھٹ نہیں سکا تھا،ےہ شخص ڈےٹرائٹ جانے والی پرواز پر سوار تھا،اس سازش کا تعلق بھی اے کےو اے پی سے تھا۔ اس پر2010ءمےں امرےکہ جانے والے مال بردار طےاروں کو پرنٹر کارٹرج مےں رکھے گئے دھماکہ خےز مواد سے اڑانے کی سازش کا بھی شبہ ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...