سپریم کورٹ ارکان پارلیمان کی دوہری شہریت کیخلاف مقدمات کی سماعت آج کریگی

سپریم کورٹ ارکان پارلیمان کی دوہری شہریت کیخلاف مقدمات کی سماعت آج کریگی

 اسلام آباد (ثناءنیوز )چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ آج پیر کو اراکین پارلیمان کی دوہری شہریت کے خلاف دائر مقدمات کی سماعت کرے گا مقدمہ کی سماعت کیلئے عدالت نے اٹارنی جنرل عرفان قادر چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرل اور دہری شہریت کے حامل اراکین کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں سید محمود اختر نقوی کی جانب سے اراکین پارلیمان کی دوہری شہریت کے خلاف دائر مقدمہ کی سماعت کرنے والا بنچ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری،جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل ہے 25جون کو ہونے والی سماعت پر عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی زاہد اقبال کی رکنیت معطل کر دی تھی جبکہ ایم این اے فرحت خان ،ایم پی اے نادیہ گبول،اشرف چوہان،وسیم قادر اور ندیم قادر کو دہری شہریت کے حامل ہونے پر نوٹس جاری کیے تھے اور انہیں اپنے جوابات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا واضح رہے کہ اس مقد مہ میں عدالت نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک اور فرح ناز اصفہانی کی رکنیت معطل کر رکھی ہے اور قوی امکان ہے کہ اس سماعت پر عدالت اس مقدمہ میں فیصلہ سنا سکتی ہے رحمٰن ملک کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی برطانوی شہریت چھوڑنے سے متعلق مطلوبہ دستاویزات پیش کریں ۔

مزید : صفحہ اول


loading...