شمالی وزیر ستان میں ڈرونطیارے کا مکان پر حملہ 8افراد ہلاک ، متعد زخمی

شمالی وزیر ستان میں ڈرونطیارے کا مکان پر حملہ 8افراد ہلاک ، متعد زخمی

میرنشاہ(اے پی اے ) شمالی وزیر ستان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ڈرون طیاروں نے اتوار کی صبح میران شاہ کی تحصیل شوال کے علاقے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا۔ امریکی جاسوس طیارے نے دو میزائل داغے۔ جس سے پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔حملے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد بھی جاسوس طیاروں کو پروازیں جاری رہیں جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کمپاو¿نڈ حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے جنگجوو¿ں کا تھا جو گزشتہ دو سال سے یہاں مقیم تھے۔

مزید : صفحہ اول


loading...