نواز شریف اور آصف زردار ی قو م کے مجرم ہیں آئیندہ انتخابات میں اہنے انجام کو پہنچ جائینگے ،عمران خان

نواز شریف اور آصف زردار ی قو م کے مجرم ہیں آئیندہ انتخابات میں اہنے انجام کو ...

لاہور‘ساہیوال(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری منافقت اور کرپشن کی سیاست کرتے ہیں ‘ دونوں سیاسی لیڈر نہیں بلکہ قوم کے مجرم ہیں اور آئندہ انتخابات میں یہ اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے‘ وفاق میں پیپلزپارٹی اور پنجاب میں کرپشن کی لوٹ سیل لگا رکھی ہے‘ مینار پاکستان پر شہباز شریف سیاسی شعبدہ بازی کر رہے ہیں وہ بتائیں کہ ساڑھے چار سال تک کہاں تھے‘ تحریک انصاف کی مقبولیت کی وجہ سے (ن) لیگ نے لیپ ٹاپ اور دیگر سکیمیں شروع کیں۔ وہ اتوار کوساہیوال کے ضلعی صدر شکیل خان نیازی‘ سیکرٹری جنرل عمران ابراہیم‘ نائب صدر نبیلہ خان ایڈووکیٹ اور ملک اورنگزیب سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں آزاد اور خود مختار عدلیہ کے تحفظ کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور اگر ضرورت پڑی تو ایک نہیں بلکہ عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کیلئے 100 لانگ مارچ کرنے سے بھی گریز نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے اقتدار میں آ کر ہمیشہ پاکستانی خزانے اور عوام کو لوٹا ہے اور آج بھی مرکز اور پنجاب میں کرپشن کی لوٹ سیل لگی ہوئی ہے اور تحریک انصاف اقتدار میں آ کر ان سے پائی پائی وصول کریگی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتیں تحریک انصاف کی مقبولیت سے خائف ہیں اور آئندہ انتخابات میں ہم ایسی تمام جماعتوں کو شکست دیکر ملک میں حقیقی معنوں میں جمہوری اور عوامی حکومت بنائیں گے۔

مزید : صفحہ اول


loading...