دوہری شہریت کے معاملے پر جلد قانون سازی کی جائیگی ، وزیراعظم کی ا لطاف حسین کو یقین دہانی

دوہری شہریت کے معاملے پر جلد قانون سازی کی جائیگی ، وزیراعظم کی ا لطاف حسین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (این این آئی) وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے اتوار کو ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے فون پرگفتگوکی اوران سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا ۔ وزیراعظم نے صدرآصف زرداری سے الطاف حسین کی ملاقات کوخوش آئندقراردیااور جراتمندی کے ساتھ صدرمملکت آصف زرداری کی کھل کر حمایت کرنے اورملک میں جمہوریت کی بقاءکیلئے الطاف حسین کی کوششوں کوسراہا۔ اس موقع پر الطاف حسین نے دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں پرانتخابات میں حصہ لینے پرعائد پابندی کے خاتمہ کیلئے قانون سازی کے سلسلے میں وزیراعظم کی جانب سے وزیرقانون کوہدایات جاری کرنے کا خیرمقدم کیااوروزیراعظم سے کہاکہ اس سلسلے میں حکومتی کوششوں کو تیز کیا جائے کیونکہ سمندرپارپاکستانیوںمیں اس معاملے پر بہت بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں اوورسیزپاکستانیوںکے وفاقی وزیرڈاکٹر فاروق ستارکی کوششوں سے بھی وزیراعظم کوآگاہ کیا۔ وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے الطاف حسین کو یقین دلایاکہ حکومت دوہری شہریت کے حامل افرادپرانتخابات میں حصہ لینے پرعائد پابندی کے خاتمہ کیلئے جلد ہی قانون سازی کرے گی اورایم کیوایم اوردیگراتحادی جماعتوں کے تعاون سے سمندر پار پاکستانیوں کوان کاجائزحق دلوایاجائے گا۔ الطاف حسین نے ملک کودرپیش چیلنجوں سے نمٹنے ، عوام کے مسائل کے حل اورجمہوریت کی بقاءکیلئے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کواپنی بھرپورحمایت اورتعاون کا یقین دلاتے ہوئے ان سے کہاکہ آپ عوام کے مسائل کے حل کیلئے نیک نیتی سے کام کریں ، ہم آپکے ساتھ ہیں ۔اس موقع پر وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے نائن زیروپراپنے شاندار استقبال پر الطاف حسین کاشکریہ اداکیا۔

مزید :

صفحہ اول -