مفتی عبدالسلام کی دینی و ملی خدمات ناقابل فراموش ہیں، مولانا عبدالخبیر آزاد

مفتی عبدالسلام کی دینی و ملی خدمات ناقابل فراموش ہیں، مولانا عبدالخبیر آزاد

لاہور(پ ر)صوبائی خطیب محکمہ اوقاف پنجاب اور ملک کے ممتاز عالم دین خطیب و ادیب اور نامور عالمی سکالر مولانا مفتی عبدالسلام کی وفات پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خطیب بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ گزشتہ 10سالوں سے بطور صوبائی خطیب اوقاف مفتی عبدالسلام کی دینی و ملی خدمات انتہائی ناقابل فراموش ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مفتی عبدالسلام کی اچانک وفات سے پیدا ہونے والا خلاءمدتوں تک پر نہ ہو سکے گا انہوں نے اپنے محکمہ اوقاف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں اشاعت اسلام کے لئے جو گراں قدر خدمات انجام دی ہیں وہ ہم سب کے لئے مشعل راہ ہیں نیز صوبائی خطیب اوقاف مفتی عبدالسلام کی وفات پر تمام مکاتب فکر کے علماءکرام اور دینی و مذہبی رہنماﺅں صاحبزادہ سعید الرحمان، مولانا الیاس چنیوٹی (ایم پی اے)مولانا انعام الحق، علامہ زبیر ظہیر، علامہ ممتاز اعوان، قاری عالمگیر رحیمی، میاں اویس، قاری یوسف احرار، مفتی عاشق حسین رضوی، مفتی سیف اللہ خالد، حافظ شعیب الرحمان، حاجی عزیز ربانی، حافظ لطف اللہ خان، مولانا حسین اعوان، مولانا اسد اللہ فاروق، قاری حنیف حقانی، ڈاکٹر زاہد ربانی، حافظ زبیر ورک، مرزا آصف بیگ اور حافظ یعقوب شاہ و دیگر دینی و مذہبی رہنماﺅں نے مفتی عبدالسلام کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم و مغفور کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل و اجر عظیم عطا کرے۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...