سرمایہ دارانہ نظام نے غریب کو مشکلات کے سوا کچھ نہیں دیا، مولانا امجد خان

سرمایہ دارانہ نظام نے غریب کو مشکلات کے سوا کچھ نہیں دیا، مولانا امجد خان

لاہور(پ ر)ملتان کے وزیراعظم ساڑھے 4برس میں مسائل حل نہ کر سکے توگوجر خان کے وزیراعظم 6ماہ میں کیسے حل کر سکیں گے؟ سرمایہ دارانہ اور جاگیردارانہ نظام نے غریب کو مشکلات اور پریشانیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے 64برس سے غریب عوام مسائل کے دلدل میں دھنستے جارہیں اور حکمران عوام کو طفل تسلیاں دینے میںلگے ہوئے ہیں یہ باتیں جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا امجد خان نے کراچی، بہاولپور، رحیم یار خان ، حیدر آباد، ملتان اور مختلف شہروں کے دورے سے واپسی پر پارٹی کے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کہیں اس موقع پر حافظ اطہر عزیز قاری ثناءاللہ، مولانا مفتی شمس الحق، قاری امجد سعید، افضل خان ، قاسم افضل، پروفیسر ابوبکر چوہدری، حافظ عبدالواجد اور دیگرموجود تھے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت گزشتہ ساڑھے 4سال میں غریب عوام کے لئے کچھ نہیں کر سکی تو آئندہ چند ماہ میں کونسے تیر مار لے گی، مولانا امجد خان نے کہا کہ عوام بجلی مانگتے ہیں اورحکمران عوام کو لوڈ شیڈنگ کے تحفے دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے کاروباری اور گھریلو نظام تباہ کر دیا ہے مردوں اورعورتوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی ڈپریشن کا شکار ہو چکے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کی مشکلات کے حل کے لئے فوری اقدامات کرے۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...