مسلم لیگ ہاﺅس کے پی آر او شکیل احمد کی ہمشیرہ 12 سالہ بچے کے ہمراہ میوہسپتال سے لاپتہ

مسلم لیگ ہاﺅس کے پی آر او شکیل احمد کی ہمشیرہ 12 سالہ بچے کے ہمراہ میوہسپتال ...

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ مسلم ہاﺅس لاہور کے پی آر او شکیل احمد کی ہمشیرہ اپنے 12 سالہ بیٹے کے ہمراہ میوہسپتال میں ادویات لینی آئی تھی اور وہاں سے لاپتہ ہوگئی تھانہ گوالمنڈی نے رپورٹ درج کرلی جبکہ 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال سراغ نہیں لگا سکی شکیل احمد اور گھر والوں کا خدشہ ہے کہ انہیں اغواءکیاگیا ہے پاکستان مسلم لیگ کے پارلیمانی لیڈر چودھری ظہیرالدین نے کہا ہے کہ واقعہ تشویشناک ہے پولیس فوری سراغ لگائے ۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...